شفارش

جواب: یہاں جس مدد کا ذکر ہے وہ مافوق الاسباب مدد ہے ۔یہ مددہم اللہ ہی سے مانگ سکتے ہیں کسی اور سے نہیں مانگ سکتے۔دنیامیں تو ہم ایک دوسر ے سے مدد چاہتے ہی ہیں ۔اگر مجھے آپ کے ساتھ کوئی کاروبار کرنا ہے یا کوئی معاملہ کرنا ہے تومیں آپ سے مدد مانگوں گا ۔مجھے پانی پینا ہے تو میں کہوں گا کسی سے بھئی مجھے پانی لا دو ۔عالم ِ اسباب میں ہم یہ مدد مانگتے ہیں ایک دوسرے سے یہ اصولی بات  ہے ۔ اب رہ گئی سفارش تو سفارش اگر آپ نے کسی جائز مقصد کے لئے توجہ دلانے کے لئے کی ہے تو نیکی کا کام کیاہے ۔اگر کسی کا حق مارنے کے لئے کی ہے تو ناجائز کا م کیا ہے ۔یہ دیکھ لینا چاہئے کہ آپ کیا کرنے  جارہے ہیں ۔

(جاوید احمد غامدی)