ج: دنیا میں نیکیوں پر دنیوی نعمتوں کی شکل میں انعام کا ملنا لازم نہیں ہے۔ خدا اگر کسی کے بارے میں یہ فیصلہ کرے، تو وہ ایسا کر سکتا ہے لیکن لازم نہیں ہے ۔ یہ دنیا چونکہ اصلاً، آزمایش کے لیے بنائی گئی ہے۔ لہذا، یہاں پر اگر کسی کو کوئی انعام دیا جاتا ہے تو وہ دراصل، اُس کی آزمایش ہی کے لیے ہوتا ہے، جیسا کہ ہم سورہ نمل کی آیت (۴۰) میں دیکھتے ہیں۔ فرمایا:قال ہذا من فضل ربی لیبلونی أ اشکر ام أکفر۔ یعنی ‘‘(سلیمان) نے کہا کہ یہ (تختِ بلقیس کا آ جانا) میرے رب کے فضل سے ہے،تا کہ وہ مجھے جانچے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری’’۔
(محمد رفیع مفتی)