ج: حدیث میں جلّالہ کا گوشت کھانے سے جومنع کیا گیا ہے ، اُس سے مراد اُس جانور کا گوشت ہے، جو غلاظت کھانے کا عادی ہو جاتا ہے اور اِس وجہ سے اُس کے گوشت سے بو آنے لگتی ہے ۔ اُس کا گوشت کھانے سے منع کرنے کی وجہ بالکل فطری ہے ۔یعنی یہ کہ انسان کی فطرت اِس طرح کی بدبودار چیزیں کھانے سے گریز کرتی ہے۔شیور مرغی کا معاملہ اُس پر قیاس نہیں کیا جا سکتا۔
(محمد رفیع مفتی)