س: آپ نے فرمایا ہے کہ آسمان اور زمین کے درمیان جو ستارے اور سیارے بکھرے پڑے ہیں یہ جنت اور جہنم کا میٹریل ہیں ۔ قیامت میں اسی سے جنت او رجہنم کو وجود دیا جائے گا ۔ یہ آپ کی ذاتی رائے ہے یا قرآن مجید میں ہے ؟
ج: قرآن میں یہ بات موجود ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ یوم تبدل الارض غیر الارض والسموات اس زمین اور آسمان کو اٹھا کر ایک دوسرے زمین اور آسمان میں بدل دیا جائے گا ۔میرا خیال ہے اس کا یہی مطلب ہے۔