س: اگر کوئی شخص اپنے شوق سے نیکی کا کام کر رہا ہو لیکن اچانک اس شخص پر ایسا وقت آجائے کہ اس کا گزارہ بغیر روزگار کمائے نہیں ہوتا دوسری طرف نیکی کا عمل جو اس نے شروع کیا وہ اس کو چھوڑ بھی نہیں سکتا تو کیا وہ صدقہ خیرات جو اس کے پاس نیک عمل کو جاری رکھنے کے لیے ہے اس میں سے کچھ ضرورت کی چیز خرید سکتا ہے ؟
ج: وہ صدقہ خیرات اگر اس نے اپنے پیسوں میں سے رکھا ہوا تھا اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ خود مستحق ہو گیا ہے تو خرچ کرسکتا ہے لیکن اگر دوسروں کی کوئی امانت ہے تو ان سے اجازت لینی چاہیے ۔