س: زبان سے کلمہ اسلام کا اقراراور عمل سے ا س کی نفی، اس کو کیا کہیں گے ؟
ج: کہنے کی ضرورت کیا ہے ۔ اگر کوئی آدمی کوتاہی کر رہا ہے تو بھائی کو کوتاہی سے نکالنے کی کوشش کیجیے ، دعوت دیجیے، اس کو اللہ کاپیغام پہنچائیے او رباقی معاملہ اللہ پر چھوڑ دیجیے ۔دوسروں کے بارے میں فتوے دینے سے گریز کرنا چاہیے۔