س: اللہ تعالی عالم الغیب ہے اسے امتحان لینے کی کیا ضرورت ہے۔ کیا وہ انسانی مزاج کو نہیں سمجھتا ؟
ج: اللہ تعالی نے یہ امتحان اپنے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے لیا ہے تاکہ آپ کو استحقاق کی بنیاد پر اجر دے سکے۔ اگر اللہ اپنے علم کی بنیاد پر فیصلہ کر دیتا تو آپ قیامت میں کھڑ ے ہو جاتے کہ آپ نے تواستحقاق جاننے کے لیے موقع ہی نہیں دیا۔