مریض

جواب۔ کسی یقینی قریب المرگ مریض کی زندگی خود سے ختم کرنے کا اختیار کسی بڑے سے بڑے رحمدل ڈاکٹر کو بھی حاصل نہیں ہے۔ یہ صرف زندگی کے خالق کا حق ہے کہ وہ جب چاہے زندگی دے اور جب چاہے واپس لے لے۔وہ ارحم الراحمین ہے وہ اگر اپنے کسی بندے کے لیے یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ اُسے ناقابل علاج مرض میں مبتلا کر کے دنیا میں معلق رکھے، تو اُس سے بڑھ کر رحمت والا کون ہے جو اُس رحمان سے اختلاف کرنے کی جسارت کرے ۔یہ اس کی رحمت کا ایک مظہر ہو سکتا ہے کہ بندے کو دنیا میں اس تکلیف میں مبتلا کر کے آخرت میں بالکل معاف کر دے۔     اور لواحقین کو اس کی خدمت کی وجہ سے معاف کر دے۔

(محمد رفیع مفتی)