س: بعض لوگوں کا خیال ہے کہ قرآن میں بیان ہونے والے لفظ خنزیر سے سور نہیں بلکہ اس کا ایک خاص حصہ مراد ہے ، اس بات میں کتنا وزن ہے ؟
ج: اس بات میں کوئی وزن نہیں ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ عربی کا معروف لفظ ہے اور قرآن عربی مبین میں نازل ہوا ہے ، اس کی تاویل کرتے وقت ہمیشہ عربی مبین ہی کو پیش نظر رکھنا چاہیے ۔