ج: یہ ترتیب خود اللہ تعالی نے دی ہے ،اس لیے اسے تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔ اللہ نے قرآن میں بتایا ہے کہ ان علینا جمعہ و قراٰنہ ۔ فاذا قراناہ فاتبع قراٰنہ کہ یہ ترتیب ہم نے دی ہے اور اس کو مرتب ہم کریں گے ، اس لیے اس کو اب کوئی تبدیل نہیں کر سکتا ۔
(جاوید احمد غامدی)
ج: قرآن مجید کی ترتیب نزول کسی کوبھی نہیں معلوم نہیں ،جو لوگ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں وہ اصل میں اللہ تعالی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ نے بڑی غلطی کر دی ہے معاذاللہ ۔ بہتریہ تھا کہ جس ترتیب سے آپ نے نازل کیا تھا اسی ترتیب سے مرتب کرتے ، جب اللہ تعالی نے خوداس کو ایک نئی ترتیب دے دی ہے اور یہ کہا ہے کہ میں نے دی ہے اور یہ بتایا ہے کہ اب اس کے مطابق پڑھا جائے گا ،( انا علینا جمعہ و قرانہ فاذا قراناہ فاتبع قرانہ) قرآن یہ کہتا ہے کہ اس کو قدیم ترتیب کے ساتھ پڑھنا ناجائز ہے اب جو ترتیب اللہ نے دے دی ہے اسی کے مطابق اس کی قرات ہو گی ، کسی اور ترتیب سے نہیں پڑھا جا سکتا۔ اس صورتحال میں مجھے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے کہ میں اللہ کومشورہ دوں۔ قرآن کو سمجھنے کی ساری حکمت موجودہ ترتیب کے اندر ہی ہے۔ اسی سے قرآن کا سارا مدعاواضح ہوتا ہے ۔ جو لوگ اس کو کوئی اور ترتیب دینا چاہتے ہیں وہ اصل میں اللہ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ سے غلطی ہوئی ، میں یہ جسارت نہیں کر سکتا ۔
(جاوید احمد غامدی)