س: کچھ ڈاکٹر لیبارٹری ریفر کرتے وقت لیبارٹریوں سے کمیشن لیتے ہیں ، کیا یہ جائز ہے جبکہ مریض کو بعض اوقات خود اچھی لیب کا پتا نہیں ہوتا ؟
ج: یہ انتہائی ناپسندیدہ بات ہے ۔ طب جیسے مقدس پیشے سے وابستہ افراد کا یہ کردار نہیں ہونا چاہیے ۔ ان کو میرٹ کی بنیاد پر ہر بات بتانی چاہیے ۔ نہ علم کا معاملہ کمیشن پر ہو سکتا ہے نہ صحت کا معاملہ ۔