س: شادی کارڈ ، لیٹر پیڈ وغیرہ پر بسم اللہ اور قرآنی آیات لکھی ہوتی ہیں ، کیا ان کارڈز کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جا سکتا ہے یا ان آیات کو علیحد ہ سے پھاڑ کر بہتے پانی میں بہانا ضروری ہے ؟
ج: اس میں شریعت نے قانون سازی نہیں کی لیکن ادب کاتقاضا یہی ہے کہ آپ چاہیں تو پانی میں بہا دیں چاہیں تو جلا دیں تاکہ بے حرمتی نہ ہو ، یہ آداب کی چیز ہے ، شریعت نے کوئی پابند نہیں کیا