ج: ریشم اور سونا اصل میں اسراف بھی ہے اور دولت کی نمایش بھی۔ لہٰذا اس طرح کے تمام لباس اور چیزیں مردوں کے لیے تو بالکل ممنوع ہیں ۔ عورتوں کے لیے بھی ممنوع ہی ہیں، البتہ ان کو اتنی اجازت ہے کہ وہ اپنی آرایش کی ضرورتوں کے لیے پہن لیں۔ اسلام آپ کو ایک سادہ زندگی اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہے، جس میں نہ فضول خرچی ہو، نہ دولت کی نمایش ہو۔ یہی چیز ہے جو معاشرے کے اندر انصاف، محبت، تعلقِ خاطر اور دوسرے چھوٹے لوگوں کے لیے ایک سہولت پیدا کرتی ہے۔
(جاوید احمد غامدی)
ج: قرآن مجید نے اسراف ،تکبر اور دولت کی نمائش سے روکا ہے ۔ حضورﷺ نے اس کو سامنے رکھ کر لوگوں کو سونا اور اس طرح کی چیزیں پہننے سے منع فرمایا ، یہ پیغمبرﷺ کی تعلیم اور ہدایت ہے اور اس میں بڑی حکمت ہے ۔ اس کو پیش نظر رکھنا چاہیے اور طرح طرح کے تاویلیں کر کے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے ۔
(جاوید احمد غامدی)