ج: اس سے تو کسی بھی چیز کی حرمت نہیں نکلتی ، اس میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ ایک طرف اللہ کا پیغمبر ہے جو دین کی دعوت دے رہا ہے اور ایک طرف وہ لوگ ہیں جو لھو ولعب کی مجلس سجا کر بیٹھ گئے ہیں تو جب یہ چیزیں پیغمبر کے مقابلے میں ہونگی تو وہ خدا کے مقابلے میں بڑی سرکشی بن جائے گی ، اس میں حرمت کا کیا سوال ہے ۔ آپ یہ دیکھیے کہ جمعے کے خطبے کے موقع پر جب لوگ اسی طرح مال تجارت کی طرف چلے گئے تھے ، مال تجارت میں جا کر سودا خریدنا کوئی بری چیز تو نہیں لیکن اللہ تعالی نے اس پر تنبیہہ کی ، موقعے موقعے کی بات ہوتی ہے
(جاوید احمد غامدی)