س: عمرے کا ارادہ ہے ، سوال یہ ہے کہ عمرے کے اختتام پر بال قصر کرانے سے کیا مراد ہے ، کیا بال تھوڑے تھوڑے کم کرانے سے قصروالی شرط پوری ہوجاتی ہے یا جیسے ایک عالم نے بتایا کہ ہر بال ایک پور کے برابر کم ہونا چاہیے ، براہ کرم قصر کے بارے میں تھوڑی تفصیل بتا دیں؟
ج: حلق سے مراد بالوں کا بالکل منڈوانا ہے استرے سے یاکسی اور چیز سے ، قصرسے مراد ہے حجامت بنوانا ، بس معقولیت کے ساتھ حجامت بنوا لیں ،کافی ہے ۔
س: اگر دوران سفر نماز قصر جان بوجھ کر یا غلطی سے ادا نہ کر سکیں تو جب ہم واپس اپنے شہر پہنچ جائیں تو کیا ہم قصر نماز ہی ادا کریں گے یا مکمل نماز ادا کرنی پڑے گی ؟
ج: اگر کسی جگہ سفر میں قصر نماز قضا ہو گئی ہے تو آپ واپس آ کر قصر ہی پڑھیں گے ۔