ج: اللہ کی مخلوق سے محبت انسان کی فطرت میں شامل ہے ۔ آپ کو اپنی ماں سے ، باپ سے ، بھائیوں سے ، بچوں سے ، بنی نوع انسان سے محبت ہوتی ہے تو یہ محبت اللہ نے خود فطرت میں رکھی ہے اوراس پر دنیا کی معاشرت قائم ہے ، اس وجہ سے اگر آپ اس محبت کو اپنے اندر نہیں پاتے ہیں تو یہ خلاف فطرت بات ہے ۔ہاں ہر محبت ا للہ کی محبت کے تابع ہونی چاہیے۔
(جاوید احمد غامدی)
ج: آپ کے سوال کا قرآن نے دو الفاظ میں جواب دے دیا ہے کہ پیغمبر کی اتباع کیجیے ، ان کو اپنے لیے اسوہ حسنہ بنائیے اس سے اللہ کی محبت آپ کو حاصل ہو گی اور اللہ بھی آپ سے محبت کرے گا ۔
(جاوید احمد غامدی)
ج: اللہ کی مخلوق سے محبت انسان کی فطرت میں شامل ہے۔یعنی ماں باپ ، بہن بھائیوں ، بیوی بچوں کی محبت۔دین اس سے نہیں روکتا صرف یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی محبت ان سے بڑھ کر ہو۔انہی رشتوں کی محبت سے تو دنیا کی رونق قائم ہے ۔
(جاوید احمد غامدی)
ج: آپ کے سوال کا قرآن نے نہایت واضح اور غیر مبہم جواب دے دیا ہے کہ جو اللہ سے محبت کرنا چاہتا ہے وہ رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرے ۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ اللہ اس سے محبت کرے گا۔
(جاوید احمد غامدی)