ج۔ 1- زخمی جانوروں کا علاج معالجہ کرنا نہ صرف جائز بلکہ رحمدلی کا تقاضہ بھی ہے۔ انسانوں کی طرح حیوانوں کے ساتھ بھی حسن سلوک کرنا اسلامی تعلیم کا حصہ ہے۔
2- بلی پالنا جائز ہے، البتہ بغیر ضرورت کے شوقیہ کتا پالنا منع ہے اور رحمت کے فرشتوں سے محرومی کا باعث بھی ہے۔ ضرورۃً کھیتی باڑی کے لیے یا حفاظت کے لیے یا شکار کے لیے کتا پالنا جائز ہے۔
(دارالعلوم بنوری ٹاؤن)
جواب: مرد کا علاج مرد کرے اور عورت کو صرف عورتوں کا علاج کرنا چاہیے، البتہ دوسرا ڈاکٹر ملنا ممکن نہ ہو تب بصورتِ اضطرار اس کا جواز ہے۔
(مولانا حافظ ثناء اللہ خاں مدنی)