س۔میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گھر میں بجلی کا بل بہت آتا ہے تو والد صاحب نے میٹر کو آہستہ کروادیا ہے اس لیے کروایا ہے کہ پہلے ہمارا بل جتنا آتا ہے اس کا ڈبل آنے لگا تھا، تو اس کی کوئی گنجائش ہے شریعت میں؟
ج۔یہ دھوکہ دہی ہے اس کی شرعاً قطعی اجازت نہیں ہے۔ بل کا استعمال سے زیادہ آنا واقعی ظلم ہے، لیکن ظلم کے تدارک کے لیے ظلم اور خیانت کا راستہ اختیار کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔