س۔میں نے ایک زمین مدرسہ کے لیے وقف کی ہے، وقف کی دیکھ بھال، انتظام و انصرام کے لیے ایک شخص مقرر کیا گیا ہے، کیا میں یہ شرط عائد کرسکتا ہوں کہ اس نگران شخص کی وفات کے بعد وقف کی یہ نگرانی یا تولیت بدستور میری اولاد و خاندان میں رہے؟
ج۔وقف زمین کی تولیت کے لیے کسی خاص آدمی کی تعیین کرنا یا اپنے لیے یا اپنی اولاد کے لیے تولیت کی شرط لگانا جائز ہے، وقف کی صحت پر اس سے فرق نہیں پڑتا۔