سوال: میں تنہا خاتون اپنے گھر میں رہتی ہوں، گھر پر میری خدمت کیلئے اور کوئی بھی نہیں ہے، میں چاہتی ہوں کہ اپنے گھر میں اعتکاف پر بیٹھ جاؤں، اور کسی رشتے دار کو تکلیف دینے کے بجائے اپنا کھانا خود تیارکرلوں، کیا اس طرح میرا اعتکاف ہوجائے گا۔
جواب : آپ اس طرح اعتکاف پر بیٹھ سکتی ہیں، اپنے گھر پر ایک جگہ متعین کرکے، صرف کھانا پکانے کے لئے ضرورتاً کچن میں جائیں اور کھانا اٹھاکر اپنی جائے اعتکاف پر لاکر کھائیں اور باقی معمولات میں احکامِ اعتکاف کی پابندی کریں۔