سوال :عام طور سے یہ بیان کیا جاتا ہے کہ دین کے لئے تھوڑی دیر غور وفکر کرنا ساٹھ ستر سال کی نفلی عبادت سے افضل ہے دریافت طلب ہے کہ یہ حدیث ہے یا کسی بزرگ کا قول؟
جواب : ایسی کوئی روایت ہماری نظر سے نہیں گزری، ہوسکتا ہے کسی بزرگ کا قول ہو اور انھوں نے کسی خاص پس منظر میں کہا ہو؛ البتہ دین کی فکر میں لگے رہنا محبوب عمل ہے ان شاء اللہ اس پر ثواب مرتب ہوگا۔