سوال :میری بچی کے ہاتھ سے قرآن زمین پر غلطی سے گرگیا، تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے۔ ایک صاحب نے بتایا کہ قرآن کے برابر وزن کا غلہ صدقہ کرنا لازم ہے۔، تو کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:ایسی صورت میں قرآن شریف اٹھاکر بوسہ دیدینا ہی کافی ہے، کسی طرح کا صدقہ وغیرہ لازم نہیں ہے۔ اس کو ضروری نہ سمجھنا چاہئے۔ البتہ اگر اس غلطی کے بعد ثواب کی نیت سے کچھ صدقہ کردے تو بہتر ہے۔