سوال : کیا شیخ الاسلام علامہ ابن قیم کسی خاص مسلک کے مقلد تھے ؟
جواب : شیخ الاسلام علامہ ابن قیم فقہی اعتبار سے حنبلی تھے انہوں نے جہاں جہاں فقہی مسائل بیان کئے ہیں اکثر حنبلی نقطہ نظر کے حوالہ سے بیان کئے ہیں کہیں کہیں انہوں نے اپنے مسلک سے اختلاف بھی کیا ہے اور دوسری رائے ظاہر کی ہے ۔