1835 - 1910
مشہور امریکی مفکر، ادیب اور طنزنگار مارک ٹوئن Mark Twain کا اصل نام سیموئل لینگون کلیمنز تھا مگر وہ اپنے قلمی نام مارک ٹوئن سے زیادہ مشہور ہیں۔ مارک ٹوئن 30 نومبر 1835ء کو فلوریڈا، مسوری، امریکا میں پیدا ہوئے۔ بارہ سال کی عمر میں اپنی تعلیم کا سلسلہ ذمہ داریوں کی وجہ سے منقطع کرنا پڑاچنانچہ مارک ٹوئن نے اسکول چھوڑ دیا اور مختلف اوقات میں اسٹیم بوٹ پائلٹ، جرنی مین اور سپاہی کے فرائض اد ا کیے۔ مگر بطور ایک مزاح نگار، طنز نگار اور مصنف کافی شہرت حاصل کی۔ مارک ٹوین کو اُن کے ناولوںAdventures of Huckleberry Finnاور The Adventures of Tom Sawyer اور دیگر کہانیوں میں لکھے بیشتر اقوال، بزلہ سنجی اور حاضر جوابی کے باعث ناقدین اور عوام میں سے زبردست انداز میں سراہا گیا۔ اپنی تحریروں سے مارک ٹوئن نے اچھی خاصی رقم کمائی مگر کچھ کاموں میں بغیر سوچے سمجھے رقم لگانے کی وجہ سے انہیں بہت سے معاشی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ما رک ٹو ئن نے اپنی موت سے قبل اپنی آ پ بیتی قلم بند کر دی تھی تاہم انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ اسے ان کی مو ت کے سو سال کے بعد شا ئع کیا جائے، مارک ٹوئن کا انتقال 21 اپریل 1910ء میں کنیکٹیکٹ میں ہوا اور ان کی آپ بیتی سو سال بعد سال 2010ء میں شائع بھی ہوئی۔ مارک ٹوئن کے اقوال زرّیں دنیا بھر میں بہت زیادہ مشہور ہیں اور اکثر کتابوں میں بطور اقتباسات پیش کیے جاتے ہیں۔
https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%A7%D8%B1%DA%A9_%D9%B9%D9%88%DB%8C%D9%86