راغب مراد آبادی

1918 - 2011


تعارف

راغب مراد آبادی اردوزبان کے مشہور شاعر تھے۔

راغب مراد حسین آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔

نام

راغب مراد حسین آبادی کا اصل نام اصغر حسین تھا۔ راغب تخلص کرتے تھے۔

ولادت

مارچ 1918  ء (13 جمادی الثانی، 1336ھ) میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن مراد آباد تھا۔

تعلیم

ہندوستان میں دہلی کالج سے بی اے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی آئے اور ملازمت لیبر ڈیپارٹمنٹ میں کی۔ 1980ء میں اسی ڈپارٹمنٹ میں پبلک ریلیشن آفیسر کی حیثیت سے وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوش ہوئے۔

شاعری

راغب مراد آبادی کا شمار ان ممتاز صاحب فکر اساتذہ میں ہوتا ہے جو کلاسیکی روایات کی باریکیوں کا بھر پور ادراک رکھتے ہیں۔ انہیں شاعری کی مختلف اضاف پر عبور حاصل ہے لیکن تاریخ گوئی اور فی البدیہہ میں بے مثل ہیں زبان و بیاں اور فنی رموز کے حوالے سے ان کا کلام سند کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی پہچان ان کی رباعیات ہیں۔ ان کے اب تک 40 مجموعات کلام شائع ہو چکے ہیں۔ جس میں غزلیں، نظمیں، نعت اور پنجابی شاعری شامل ہیں۔ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے دوران یہ نیت کی کہ ایک ایسا مجموعہ نعت مرتب کیا جائے جس کی ہر نعت کی ردیف محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہو قرآن حکیم میں سورة محمد موجود ہے اور یہ اسمِ پاک کلمہ کے حصہ ہے۔ جیسے ہی وطن پہنچے اور ارادہ کو عملی شکل دی اور 76 نعتوں پر مشتمل مجموعہ مرتب کیا۔

 جنوری18، 2011ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔