حمد باری تعالیٰ

مصنف : نثار علی اجاگر عطاری

سلسلہ : حمد

شمارہ : جون 2014

پتا پتا ، بوٹا بوٹا ذکر خدا میں کھویا

ڈالی ڈالی ، غنچہ غنچہ ذکر خدا میں کھویا

ذکر خدا میں کھویا ، ذکر خدا میں کھویا

اللہ اللہ ، اللہ اللہ ، اللہ اللہ

پربت پربت ، دھرتی دھرتی ، امبر امبر واصف

صحرا صحرا ، دریا دریا ، ذکر خدا میں کھویا

ذکر خدا میں کھویا ، ذکر خدا میں کھویا

اللہ اللہ ، اللہ اللہ ، اللہ اللہ

قریہ قریہ ، وادی وادی ، گلشن گلشن ذاکر

قطرہ قطرہ ، ذرہ ذرہ ذکر خدا میں کھویا

ذکر خدا میں کھویا ، ذکر خدا میں کھویا

اللہ اللہ ، اللہ اللہ ، اللہ اللہ

قمری قمری ، طوطی طوطی ، بلبل بلبل حامد

چڑیا مینا ہر پروانہ ذکر خدا میں کھویا

ذکر خدا میں کھویا ، ذکر خدا میں کھویا

اللہ اللہ ، اللہ اللہ ، اللہ اللہ

رم جھم ، رم جھم گرتی بارش گیت اسی کے گائے

چلتا دریا بہتا جھرنا ذکر خدا میں کھویا

ذکر خدا میں کھویا ، ذکر خدا میں کھویا

اللہ اللہ ، اللہ اللہ ، اللہ اللہ

سندر سندر دل کے اندر نام اجاگر اس کے

میری جاں کا گوشہ گوشہ ذکر خدا میں کھویا

ذکر خدا میں کھویا ، ذکر خدا میں کھویا

اللہ اللہ ، اللہ اللہ ، اللہ اللہ