نماز کو‘‘ اپ گریڈ’’ کریں

مصنف : محمد سلیم

سلسلہ : اصلاح و دعوت

شمارہ : جون 2020

اچھا بھائی: میرے وہ سارے دوست ایک دفعہ ہاتھ کھڑا کریں جنہوں نے بس وہی بچپن والی نماز یاد کی ہوئی ہے آسان آسان سورتوں اور دعاؤں والی۔ وہی والی جو چار آنے کی جنتری میں لکھی ہوتی تھی۔ ایمان سے بتاؤ کبھی بھی آپ کو نہیں لگا کہ اس نماز کو اپ گریڈ کریں؟نماز ٹھیک ہے لیکن ہماری ڈیمانڈز بھی تو بڑھی ہیں۔ ہم وہ بچپن والے معصوم معصوم بچے تھوڑا رہے ہیں اب؟ غلطیاں کر کر کے سارے رجسٹر کھاتے پُر کیئے پھر رہے ہیں۔کھوچل بن چکے ہیں، مانگنے کا انداز نہیں بدلنا چاہتے۔ ہر اپلیکیشن کی دو دن بعد اپ گریڈ چیک کرتے ہیں، بندوں سے مانگنے کا روز سٹائل بدلتے ہیں۔ اللہ پاک کو ترلے ڈالنے کے لیے کچھ نیا نہیں سیکھنا چاہتے جس سے اس کی خوشنودی اور رضا مل جائے؟ سرکار علیہ السلام نے ہمیں ثناء کے ایک سے زیادہ صیغے بتائے ہیں، رکوع میں اور رکوع کے بعد مختلف انداز میں التجا کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔ سجدوں میں کرنے والی ایک سے زیادہ سرگوشیاں سکھائی ہیں۔ دو سجدوں کے دوران ایسے ایسے طریقے سے عرضی بھیجنے کا سلیقہ سکھایا ہے کہ مالک انکار ہی نہ کریں۔
تو پھر؟ ارے یار لائیے کوئی بھی چار آنے کے بعد والی نماز کی کتاب۔ کوئی تو ایسی نئی بندگی کی ادا سیکھیئے جو آپ کو ''آٹو موڈ'' والی مکینیکل نماز سے نکال کر تسلی والی مینیوئل نماز پر ڈال دے۔ کوئی تو ایسا نیا ترلہ سیکھیئے جو مافی الضمیر کو بتانے کا انداز بتائے۔ اب توقلفی بھی چار آنے کی نہیں ملتی، آئس کریم کے ایک ہزار ایک فلیور ہماری ڈیمانڈ بن چکے ہیں۔ بڑی بڑی ڈیمانڈوں کو چھوٹی چھوٹی دعاؤں میں مانگنے کیلیئے تھوڑا سا تو اپنے آپ کو اپگریڈ کرنا ہوگا۔ اگر چل چلاؤ کا وقت ہے تو کچھ تو زاد راہ زیادہ اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنانا ہوگا۔
ثناء کی دعائیں - کوئی ایک دعا منتخب کیجیئے۔
ہر بار بد ل بدل کر بھی ٹھیک رہے گا۔
۱۔اللہم باعد بینی و بین خطایای، کما باعدت بین المشرق و المغرب، اللہم اغسل من خطایای بالماء و الثلج و البرد، اللہم نقنی من خطایای کما ینقی الثوب الابیض من الدنس.
۲۔سبحانک اللہم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالی جدک، ولا إلہ غیرک.
۳۔الحمد للہ حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ.
۴۔اللہ اکبر کبیرا، والحمد للہ کثیرا، وسبحان اللہ بکرہ وأصیلا
۵۔وجہت وجہی للذی فطر السماوات و الأرض حنیفا مسلما، وما أنا من المشرکین، إن صلاتی و نسکی و محیای و مماتی للہ رب العالمین، لا شریک لہ وبذلک أمرت و أنا من المسلمین اللہم أنت الملک لا إلہ إلا أنت، أنت ربی، وأنا عبدک ظلمت نفسی، واعترفت بذنبی، فاغفر لی ذنوبی جمیعا، إنہ لا یغفر الذنوب إلا أنت و اہدنی لأحسن الأخلاق، لا یہدی لأحسنہا إلا أنت، و اصرف عنی سیۂا، لا یصرف عنی سیۂا إلا أنت، لبیک و سعدیک و الخیر کلہ بین یدیک، والشر لیس إلیک، أنا بک و إلیک، تبارکت و تعالیت، أستغفرک و أتوب إلیک.
رکوع میں پڑھنے کی دعائیں
۱۔سبحان ربی العظیم. (تین دفعہ)
۲۔سبحانک اللہم ربنا وبحمدک، اللہم اغفر لی.
۳۔سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح.
۴۔اللہم لک رکعت، وبک آمنت، ولک أسلمت، خشع لک سمعی وبصری، ومخی، وعظمی، وعصبی.
سبحان اللہ و بحمدہ. (تین دفعہ)
رکوع سے کھڑے ہونے پر پڑھنے کی دعائیں
۱۔سمع اللہ لمن حمدہ. اللہم ربنا لک الحمد، حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ.
۲۔اللہم لک الحمد ملء السموات و ملء الأرض، وملء ما شئت من شیء بعد. أہل الثناء والمجد، أحق ما قال العبد، وکلنا لک عبد، اللہم لا مانع لما أعطیت و لا معطی لما منعت و لا ینفع ذا الجد منک الجد
سجدہ میں مانگنے کی دعائیں
۱۔سبحان ربی الأعلی. (تین دفعہ).
۲۔سبحانک اللہم ربنا وبحمدک، اللہم اغفر لی.
۳۔سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح.
۴۔اللہم لک سجدت، وبک آمنت، ولک أسلمت، سجد وجہی للذی خلقہ وصورہ، وشق سمعہ وبصرہ تبارک اللہ أحسن الخالقین.
۵۔اللہم اغفر لی ذنبی کلہ، دقّہ و جلّہ، و أولہ وآ خرہ، و علانیتہ و سرہ.
۶۔اللہم أعوذ برضاک من سخطک، وبمعافاتک من عقوبتک، وأعوذ بک منک لا أحصی ثناء علیک أنت کما أثنیت علی نفسک.
دو سجدوں کے درمیان میں قعدہ میں مانگنے کی دعائیں
۱۔رب اغفر لی، رب اغفر لی.
۲۔اللہم اغفر لی، وارحمنی، وعافنی، واہدنی، وارزقنی، واجبرنی، وارفعنی.
تشھد میں درود شریف پڑھ چکنے کے بعد
سلام سے پہلے مانگی جانے والی دعائیں۔
۱۔اللہم إنی ظلمت نفسی ظلما کثیرا، ولا یغفر الذنوب إلا أنت، فاغفر لی مغفرۃ من عندک وارحمنی إنک أنت الغفور الرحیم.
۲۔اللہم اغفر لی ما قدمت وما أخرت وما أسررت وما أعلنت وما أسرفت وما أنت أعلم بہ منی أنت المقدم وأنت المؤخر لا إلہ إلا أنت.
۳۔اللہم إنی أعوذ بک من عذاب القبر، وأعوذ بک من فتنۃ المسیح الدجال، وأعوذ بک من فتنۃ المحیا والممات، اللہم إنی أعوذ بک من المأثم والمغرم.
۴۔اللہم إنی أعوذ بک من عذاب جہنم، ومن عذاب القبر، ومن فتنۃ المحیا والممات، ومن شر فتنۃ المسیح الدجال.