جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی

مصنف : عامر ہاشم خاکوانی

سلسلہ : سیرت النبیﷺ

شمارہ : دسمبر 2023

سيرت النبي ﷺ

جن چیزوں سے رسول اللہ ﷺ نے اللہ کی پناہ مانگی، وہ مندرجہ ذیل ہیں :

عامر خاكوانی

1. قرض سے۔ بخاری: 6368--2. برے دوست سے۔ طبرانی کبیر: 810

3. بے بسی سے۔مسلم: 2722--4.جہنم کے عذاب سے۔ بخاری: 6368

5. قبر کے عذاب سے۔ ترمذی: 3503--6. برے خاتمے سے۔بخاری: 6616

7. بزدلی سے۔ (مسلم: 2722--8. کنجوسی سے۔ مسلم: 2722—

9-غم سے۔ ترمذی: 3503--10. مالداری کے شر سے۔ مسلم: 2697

11. فقر کے شر سے۔مسلم: 2697--12. زیادہ بڑھاپے سے۔ بخاری: 6368

13. جہنم کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368--14. قبر کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368

15. شیطان مردود سے۔ بخاری: 6115--16. محتاجی کی آزمائش سے۔ بخاری: 6368

17. دجال کے فتنے سے۔ بخاری: 6368--18. زندگی اور موت کے فتنے سے۔ بخاری: 6367

19. نعمت کے زائل ہونے سے۔ مسلم: 2739--20. الله کی ناراضگی کے تمام کاموں سے۔ مسلم: 2739--21. عافیت کے پلٹ جانے سے۔ مسلم: 2739--22. ظلم کرنے اور ظلم ہونے پر۔ نسائی: 5460--23. ذلت سے۔ نسائی: 5460--24. اس علم سے جو فائدہ نہ دے۔ ابن ماجہ: 3837--25. اس دعا سے جو سنی نہ جائے۔ ابن ماجہ: 3837--26. اس دل سے جو ڈرے نہیں۔ ابن ماجہ: 3837--27. اس نفس سے جو سیر نہ ہو۔ ابن ماجہ: 3837-28. برے اخلاق سے۔ حاکم: 1949--29. برے اعمال سے۔ حاکم: 194930. --بری خواہشات سے۔ حاکم: 1949

31. بری بیماریوں سے۔حاکم: 1949--32. آزمائش کی مشقت سے۔ بخاری: 6616

33. سماعت کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 155134. بصارت کے شر سے۔ [ابو داﺅد: 1551

35. زبان کے شر سے۔ابو داﺅد: 1551--36. دل کے شر سےابو داﺅد: 1551

 37بری خواہش کے شر سے۔ ابو داﺅد: 1551--38. بد بختی لاحق ہونے سے۔ بخاری: 6616

39. دشمن کی خوشی سے۔ بخاری: 661640. اونچی جگہ سے گرنے سےنسائی: 5533

41-کسی چیز کے نیچے آنے سے۔نسائی: 5533-42. جلنے سے-نسائی: 5533

43. ڈوبنے سے۔نسائی: 5533--44. موت کے وقت شیطان کے بہکاوے سے۔ [نسائی: 5533]45. برے دن سے۔ [طبرانی کبیر: 810]46. بری رات سے۔ [طبرانی کبیر: 810]

47. برے لمحات سے۔ [طبرانی کبیر: 810]48. دشمن کے غلبہ سے۔ [نسائی: 5477]

49. ہر اس قول و عمل سے جو جہنم سے قریب کرے۔ [ابو یعلی: 4473]50. کفر سے۔

[ابو یعلی: 1330]51. نفاق سے۔ [حاکم: 1944]52. شہرت سے۔ [حاکم: 1944]

53. ریاکاری سے۔ [حاکم: 1944]

"حضور صلي اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے نبی اور رسول ہیں. "آپ کو اللہ نے معصوم پیدا فرمایا. نہ آپ کو شیطان بہکا سکتا تھا اور نہ ہی دنیا کی کسی چیز کا خوف. آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کی تعلیم کے لیے یہ دعائیں مانگ کر امت کو سکھایا کہ ان چیزوں سے پناہ مانگیں.اے اللہ! ہم ہر اس چیز سے تیری پناہ مانگتے ہیں جس سے تیرے پیارے حبیب ﷺ نے مانگی۔