حمد رب جليل

مصنف : اسحاق انور

سلسلہ : حمد

شمارہ : اگست 2023

حمد باری تعالی

لفظ كن سے پہلے كيا تھا، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

سب كا مالك سب كا داتا ، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

اعلی و افضل ، واحد و يكتا، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

كون و مكان ميں ہے يہ چرچا، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

ہم سب كا معبود وہی ہے ، ہم سب كا مقصود وہی ہے

اہل حق كا ہے يہ نعرہ ، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

آگ كو جو گلزار بنا دے ، نوح كا بيڑا پار لگا دے

كون ہے ايسی قدرت والا ، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

دھرتی، امبر، سورج، چندا، پربت، جنگل ، بادل، دريا

ہر سو بكھرا اس كا جلوہ ، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

سب پہ برابر اس كی نظر ہے ، نيك و بد كی اس كو خبر ہے

بھيد دلوں كا جاننے والا ، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

وہ تو بڑا رحمان ہے انور، اس كا بڑا احسان ہے ہم پر

سب سے محبت كرنے والا ، رب تھا، رب ہے ، رب ہی رہے گا

اسحاق انور