لوگ جھوٹوں کو بھی سچوں میں گنوں کہتے ہیں

مصنف : سالم ناگپوری

سلسلہ : نظم

شمارہ : اپریل 2008

 

لوگ جھوٹوں کو بھی سچوں میں گنوں کہتے ہیں
چاپلوسوں کو ملنسار کہو کہتے ہیں

 

کتنا بگڑا ہے صد افسوس مزاج انساں
جو کھر ی بولے نہ منہ اس کے لگو کہتے ہیں

 

اہل دنیا سے اگر راہ ترقی پوچھو
رخ ہوا کا ہو جدھر تم بھی چلو کہتے ہیں

 

سالم اپنوں کی یہ گفتار خدا خیر کرے
اصل دشمن کو بھی دشمن نہ کہو کہتے ہیں