حمد رب جلیل

مصنف : نامعلوم

سلسلہ : حمد

شمارہ : دسمبر 2009

 

اے خدا جب بھی تیرا آسمان دیکھتا ہوں
اس میں بسا اک جہاں دیکھتا ہوں
 
نہ جانے کتنے ہی جہانوں کی سیر کرتا ہوں
کھول کر جب تیرا قرآن دیکھتا ہوں
 
احسان کتنے ہیں بندوں پہ تیرے
جب بھی سورہ رحمان دیکھتا ہوں
 
تو تو کہتا ہے رگِ جاں سے بھی ہوں میں قریب
پھر پریشاں کیوں آج کا انساں دیکھتا ہوں
 
اُس کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا اے دوست
تجھ پہ میں اس کی رحمت کے نشان دیکھتا ہوں
 
شاعر ، نامعلوم
مرسلہ ڈاکٹر عبدالرزاق