حمد باری تعالیٰ

مصنف : اطہر عزیز

سلسلہ : حمد

شمارہ : اگست 2010

 

آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
اور کچھ بھی نہیں اور کا کچھ نہیں
 
آپ معبود، مسجود و مقصود ہیں
آپ موجود ہیں ہر جگہ ہر کہیں
 
آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
اے میرے پیارے رب۔ اے میرے پیارے رب
 
حیّ و قیوم ہیں اور عزیز حکیم
سب ہیں حادث مگر ذات اقدس قدیم
 
سب ہیں عاجز وھو العلی العظیم
آپ کی مِلک ہیں سب مکان و مکیں
 
اور کچھ بھی نہیں اور کا کچھ نہیں
آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
 
اے میرے پیارے رب۔ اے میرے پیارے رب
آپ خالق و مالک و پروردگار
 
آپ ہی پر تو ہے سب کا دار و مدار
قدرتِ کاملہ آپ ہیں کردگار
 
آسماں آپ کے، آپ کی یہ زمیں
اور کچھ بھی نہیں اور کا کچھ بھی نہیں
 
آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
اے میرے پیارے رب۔ اے میرے پیارے رب
 
آپ ہی تو فقط عالم الغیب ہیں
پاک و طیب ہیں ہر طرح بے عیب ہیں
 
عظمتوں سے عظیم آپ لاریب ہیں
خوبیاں جو ملیں آپ ہی سے ملیں
 
اور کچھ بھی نہیں اور کا کچھ بھی نہیں
آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
 
اے میرے پیارے رب۔ اے میرے پیارے رب
آپ ہی کی عطا آپ ہی نے دیا
 
جس کو جو کچھ ملا آپ ہی سے ملا
آپ کی بخششوں کی نہیں انتہا
 
سب سے اعلیٰ عطا ہے قرآن مبیں
اور کچھ بھی نہیں اور کا کچھ بھی نہیں
 
آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
اے میرے پیارے رب۔ اے میرے پیارے رب
 
ہے تقاضہ اطاعتِ قلبی یہی
آپ کی ہو رضا یوں تو یوں ہی سہی
 
ہو رضا بہ رضائے الٰہی تبھی
حق ادا ہو گا ایمان کا بالقیں
 
اور کچھ بھی نہیں اور کا کچھ بھی نہیں
آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
 
اے میرے پیارے رب۔ اے میرے پیارے رب
آپ ہی کی نگاہِ کرم میں ہے دم
 
آپ ہی کا کرم چاہیے دمبدم
اپنے ناچیز اطہر کا رکھیے بھرم
 
احکم الحاکمیں، مالک یوم دیں
اور کچھ بھی نہیں اور کا کچھ بھی نہیں
 
آپ سب کچھ ہیں اور آپ ہی کا ہے سب
اے میرے پیارے رب۔ اے میرے پیارے رب