۲۳ مارچ کے حوالے سے نوجوانوں کے نام

مصنف : نامعلوم

سلسلہ : نظم

شمارہ : مارچ 2010

 

یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے 
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے 
 
اس چمن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کاہر ذرہ آفتاب تم سے ہے
 
یہ فضا تمہاری ہے بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جادے تمہارے ہیں
 
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے 
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے 
 
اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارض پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
 
نظم و ضبط کو اپنا میر کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو
 
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے 
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے 
 
میرکارواں ہم تھے روح کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنوان تھے اصلی داستاں تم ہو
 
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سر بلند ہی رکھنا
 
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے 
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے