رات آئی ہے

مصنف : اعتبار ساجد

سلسلہ : نظم

شمارہ : اگست 2011

 

رات آئی ہے 
دروازے پر آبیٹھی 
اک ماں 
اپنے لال کی آس میں 
 جانے بیٹا کب گھر آئے 
راتیں یونہیں ڈھل جاتی ہیں 
بوڑھی آنکھیں جل جاتی ہیں 
بھید نہیں کھلتا ہے ، آخر 
بیٹے دیر سے کیوں آتے ہیں 
مائیں جاگتی کیوں رہتی ہیں 
ان کی آنکھیں کیوں بہتی ہیں ؟