قسمت میں ہے افتادگی، شکوہ کسی کا کیا کروں

مصنف : ابوالفاضل راز چاند پوری

سلسلہ : نظم

شمارہ : مئی 2011

 

قسمت میں ہے افتادگی، شکوہ کسی کا کیا کروں
کیوں میں کسی کا نام لوں، کیوں ہوں کسی سے بدگماں
 
دلدادہ اْلفت ہوں میں، راضی ہوں میں ہر حال میں
اْس کی رضا سے شاد ہوں، اْس کی خوشی سے شادماں
 
دو دن کا ہے یہ رنج و غم، دو دن کی ہے یہ زندگی
اْٹھ جاؤں گا اک روز میں دْنیا سے آخر ناگہاں