مہاتما بدھ اور ذوالکفل

جواب: یہ اور بھی بہت سے محققین کی رائے ہے کہ ذوا لکفل سے مراد بدھا ہے مولاناابو الکلام آزاد کابھی خیال یہ ہی تھا۔بدھا چونکہ کپل بستو کی ریاست میں پیدا ہوئے ہیں تو ان کا کہنا یہ ہے کہ ‘پ’ ‘ف’ میں بدل گئی ہے ۔ بدھا کی تعلیمات کا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس وہ اپنی اصل صورت میں موجو د نہیں ہیں اورجس صورت میں موجود ہیں اس میں توسرے سے خدا ہی کا کوئی تصور موجود نہیں ہے اس لئے کوئی تبصر ہ کرنا بہت مشکل ہے ۔البتہ جو ہندوؤں کا دین ہے ۔وہ ویدو ں کے مطالعہ سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ حضرتِ نوحؑ کی تعلیمات پر مبنی ہے۔

(جاوید احمد غامدی)