شق القمر کاواقعہ

ج: شق القمر کا واقعہ قرآن میں ایک واقعے کے طور پر بیان ہوا ہے ۔ قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ نبیﷺ کے زمانے میں یہ غیر معمولی معاملہ ہوا ۔ قرآن اس کو معجزے کے طور پر بیان نہیں کرتا اور تمام روایات سے بھی یہی بات معلوم ہوتی ہے ۔ اس پر مولانا مودودیؒ نے تفہیم القرآن میں بہت اچھی بحث کی ہے ، اگر آپ کو شوق ہو تو اسے دیکھ لیں ۔اس میں انہوں نے بتا دیا ہے کہ یہ ایک واقعہ تھا۔ اس واقعے کو دلیل بنا کر اللہ تعالی نے اس بات کو واضح کیا کہ اگر یہ حادثہ ہوسکتا ہے تو پھر اس کو بعید نہیں سمجھنا چاہیے کہ اللہ ایک دن پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کر دے گا اور قیامت برپا ہو جائے گی ۔اس واقعے سے اصل میں قیامت پر استدلال کیا گیا ہے ۔

(جاوید احمد غامدی)