مراقبہ

جواب: مراقبہ لغوا ًنگرانی اور نگہبانی کے معنی رکھتا ہے۔ اسی سے اس میں غور وفکر اور خدا کے تعلق کی نسبت سے اپنے ایمان وعمل کا جائزہ لینے کے معنی پیدا ہو گئے ہیں۔ مزید برآں انسان کے تصور کرنے کی صلاحیت پر ارتکاز کے لیے بھی مراقبے کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ صوفیہ کے مقامات کی سیر غالباً اسی نوع کے مراقبے کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ کوئی دینی اصطلاح نہیں ہے۔ نہ دین میں اس طرح کے کسی عمل کی تعلیم دی گئی ہے۔

(مولانا طالب محسن)

جواب :مراقبہ لغت میں نگرانی اور نگہبانی کے معنی رکھتا ہے۔ اسی سے اس میں غور وفکر اور خدا کے تعلق کی نسبت سے اپنے ایمان وعمل کا جائزہ لینے کے معنی پیدا ہو گئے ہیں۔ مزید برآں انسان کے تصور کرنے کی صلاحیت پر ارتکاز کے لیے بھی مراقبے کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ صوفیہ کے مقامات کی سیر غالباً اسی نوع کے مراقبے کا نتیجہ ہوتی ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ کوئی دینی اصطلاح نہیں ہے۔ نہ دین میں اس طرح کے کسی عمل کی تعلیم دی گئی ہے۔

(مولانا طالب محسن)