نعت


مضامین

تخلیقِ آب و خاک ہی اعلانِ نعت ہے ”ہر شعبہ حیات میں امکانِ نعت ہے“ اشکوں سے پہلے کیجیے تطہیرِ نُطق و حَرف آدابِ نعت ہیں یہی عرفانِ نعت ہے پھر سے ہمیں زیارتِ طیبہ ہوئی نصیب ہم پر عطا ہے نعت کی، فیضانِ نعت ہے پروانہء بہشت کا مجھ سے ...


  نعت رسول کریمﷺ گْلہائے عشق اور گْلِ سوسنِ خلوص آئے نبی تو مہکا ہر اک گلشنِ خلوص کرنے لگا ہوں جب سے محمدؐ کی پیروی محفوظ ہے شرر سے مرا خرمنِ خلوص لہرائے کیوں نہ بادِ صبا میرے ارد گرد مہکا ہوا ہے بوئے نبی سے تنِ خلوص دستِ خلوص اپنا نبیؐ ...


نعت رسولِ کریمﷺ حرف حرف عزت ہو، لفظ لفط مدحت ہو سوچ سوچ ندرت ہو، شعر شعر حرمت ہو لہجہ لہجہ امرت ہو، صفحہ صفحہ عظمت ہو نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو ٭٭٭ پھول پھول نکہت ہو، نجم نجم رفعت ہو زیست زیست چاہت ہو، خواب خواب قربت ہو روح روح ...


نعت رسول کریمﷺ ان کی ذاتِ اقدس ہی، رحمتِ مجسم ہے عرش پر معظّم ہے، اور فخرِ عالم ہے یہ شرف ملا کس کو، فرش کے مکینوں میں  قدسیوں کی محفل میں، ذکر ان کا پیہم ہے مخزنِ تقدس ہے، چشم پْر حیا اْن کی گیسوئے حسیں اْن کا، نرم مثلِ ریشم ہے قطرء عرق رو...


نعت رسول ِکریمﷺ ان کی مدحت کو قلم تحریر کر سکتا نہیں  حرفِ موجِ نور کو زنجیر کر سکتا نہیں  جس کا مسلک پیرویِ اسوہِ سرکار ہے  کوئی اس انسان کو تسخیر کر سکتا نہیں  ذہن و دل کا  مرکز  و  محور  نہ   ہو  جب  تک  وہ  ذات  کوئی اپنی ذات کی تعمیر ...


 اے رُخِ رُوحِ حقیقت! اے دَمِ کارِ حیات! اے نگاہِ فلک اے صورتِ معمارِ حیات! کاشف الکرب، مہد، اے عرَبی، اے مدنی! اے بِنائے رہِ الفت! شہِ اسرارِ حیات! ٭٭٭ نامہ بر نے مجھے پیغام دیا ہے کہ لکھوں آپ کے نام وہ چٹھی جو مرا حال بتائے جو مرے روتے ہو...


ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دئیے ہیں جس راہ چل دیے ہیں ، کوچے بسا دئیے ہیں جب آ گئی ہیں جوش رحمت پہ ان کی آنکھیں جلتے بجھا دیے ہیں ، روتے ہنسا دئیے ہیں آنے دیں یا ڈبو دیں ، اب تو انہی کی جانب کشتی انہی پہ چھوڑی ، لنگر اٹھا دئیے ہیں اللہ ، ک...


بنتا ہی نہیں تھا کوئی معیارِ دو عالم اِس واسطے بھیجے گئے سرکارِ دو عالم جس پر ترے پیغام کی گرہیں نہیں کھلتیں اُس پر کہاں کُھل پاتے ہیں اسرارِ دو عالم آکر یہاں ملتے ہیں چراغ اور ستارہ لگتا ہے اسی غار میں دربارِ دو عالم وہ آنکھ بنی زاویہ محورِ...


جو فردوس تصور ہیں وہ منظر یاد آتے ہیں مدینے کے گلی کوچے برابر یاد آتے ہیں جو لگتا ہے کوئی کنکر بدن پر دین کی خاطر تو دل کو وادی طائف کے پتھر یاد آتے ہیں فضاؤں میں اگر کوئی پرندہ رقص کرتا ہے  تو آنکھوں کو مدینے کے کبوتر یاد آتے ہیں مراتب پائے...


سلام اے آمنہ کے لال ، اے محبوب سبحانی سلام اے فخر موجودات ، فخر نوع انسانی سلام اے ظل رحمانی ، سلام اے نور یزدانی ترا نقش قدم ہے زندگی کی لوح پیشانی ترے آنے سے رونق آ گئی گلزار ہستی میں شریک حالِ قسمت ہو گیا پھر فضل ربانی تری صورت ، تری سیرت...


جب بھی نعتِ حضُورؐ کہتا ہوں ذرّے ذرّے کو طُور کہتا ہوں شامِ بطحا کی زَرفشانی کو مطلعِ صبح نُور کہتا ہوں بوریا جو تیریؐ عنایت ہے اس کو تخت سمُور کہتا ہوں رِند اور مدحتِ نبیؐ یارو شانِ ربِّ غفُور کہتا ہوں تشنگی اور یاد کربل کو جَامِ کیف و س...


بلالؓ و بوذرؓ و سلمانؓ کے آقاؐ ادھر بھی بدل جاتی ہے جس سے دل کی دنیا وہ نظر بھی میں بسم اللہ لکھ کے جب بھی لکھتا ہوں محمدؐ قلم قرطاس پر آتے ہی جھک جاتا ہے سر بھی حرم سے مسجد الاقصیٰ اُدھر سدرہ سے آگے مسافر بھی عجب تھا اور عجب تھی رہگزر بھی م...