انسانی جسم اور کائنات میں مشابہت کے پہلو

مصنف : قاری فرہاد احمد (ابو ظبی)

سلسلہ : متفرقات

شمارہ : مئی 2007

و فی انفسکم افلا تبصرون

۱۔پہاڑ

بیٹھے ہوئے انسان کا جسم ایک پہاڑ کی مانند ہے۔

۲۔ پتھر

انسان کے منہ کے اند رجو دانت ہیں وہ پتھر کی مانند ہیں۔

۳۔چٹیل میدان

انسانی پیٹ چٹیل میدان کی طرح ہے۔

۴۔میٹھا اور کڑوا پانی

تھوک میٹھا پانی اور پتہ کڑوا پانی ہوتاہے۔

۵۔جانور

انسانی سر میں جوئیں اور پیٹ میں کیڑے جانور ہیں۔

۶۔درختوں میں کانٹ چھانٹ

انسانی بالوں اور ناخنوں میں کانٹ چھانٹ ہوتی رہتی ہے۔

۷۔زمین کے اندر چھپے پتھر

 انسانی جسم میں ہڈیاں چھپے پتھروں کی مانندہیں۔

۸۔زمین کی رنگت مختلف علاقوں میں مختلف

انسانوں کی رنگت بھی مختلف علاقوں میں مختلف۔

۹۔زمین اور سب سیارے حرکت میں ہیں

انسانی جسم میں خون حرکت میں ہے۔

۱۰۔کائنات میں وقت بدلتا رہتا ہے

انسانی وقت بھی بچپن ، جوانی ، بڑھاپے میں بدلتا رہتا ہے۔

۱۱۔زمین کے مختلف حصوں کی مختلف تاثیر

زمین کے مختلف علاقوں میں رہنے والوں انسانوں کے بھی مختلف مزاج

۱۲۔کانئات میں ہرجانور کی مختلف آواز

ہر انسان کی مختلف آواز

۱۳۔دن رات

انسان کے اندر کا حصہ رات اورباہر کاحصہ دن کی مانند ہے۔

۱۴۔کائنات میں زہریلی مخلوق

انسانوں کے اندر بھی زہر ہوتی ہے اور کچھ انسانوں کا مزاج ہی زہریلا ہوتا ہے۔

۱۵۔کائنات میں چھوٹی بڑی چیزیں۔

انسانی جسم میں بعض حصے چھوٹے اور بعض بڑے ہوتے ہیں۔

۱۶۔کائنات میں آگ موجود

انسانی جسم میں غصہ آگ کی مانند۔

۱۷۔کائنات میں دھواں

انسان کاغم اوررنج دھوئیں کی مانند۔

۱۸۔ہرمخلوق کے جوڑے

انسانوں میں مرد اورعورت جوڑے۔

۱۹۔کائنات میں ٹھنڈک

انسانی پیار اور ماں ایک ٹھنڈک۔

۲۰۔کائنات کی ہر چیز مختلف مراحل سے گزرتی ہے

انسانی جسم بھی مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔

۲۱۔کائنات میں بعض بھربھرے پتھر ہوتے ہیں

انسانی جسم میں ناخن بھربھرے پتھروں کی مانند۔

۲۲۔بعض زمینیں زرخیز بعض بنجر

ہدایت قبول کرنے کے لحاظ سے بعض انسان زرخیز بعض بنجر

۲۳۔کائنات میں جڑی بوٹیاں اور کیڑے مکوڑے فناہوتے رہتے ہیں

انسانی جسم میں بھی سیل بنتے اورفنا ہوتے رہتے ہیں۔

۲۴۔زمین کے اند ر مختلف خزانے چھپے ہوتے ہیں

انسان کے باطن میں بھی روحانیت کے خزانے پوشید ہ ہوتے ہیں۔

۲۵۔زمین میں فاسفورس ، نمکیات ، کیلشیم ، لوہا اور دیگر دھاتیں موجود

انسانی جسم میں بھی فاسفورس نمکیات کیلشیم لوہااور دیگر دھاتیں موجود ہوتی ہیں۔