یورک ایسڈ

مصنف : محمد عرفان

سلسلہ : طب و صحت

شمارہ : اکتوبر 2020

یورک ایسڈ Uric Acid
یورک ایسڈ ایک فاسدtoxin ہے جو ہمارے جسم میں قدرتی طور (دوران ہضم) پہ بنتا ہے اور گردوں کی مدد سے خارج ہوجاتا ہے۔
جسم میں یورک ایسڈ کے بڑھنے کی جو چند وجوہات ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
1- ڈایوریٹیکس یعنی پیشاب آور ادویات کا استعمال۔
2- الکحل کا استعمال۔
3- موروثی۔
4- تھائیرائڈ گلیڈ کا ٹھیک سے کام نہ کرنا۔
5- ایسی ادویات کا استعمال جو آپ کی قوت مدافعت کو کمزور کریں۔
6- موٹاپا۔
7- یورک ایسڈ والی غذا کا زیادہ استعمال۔
8- گردوں کا ٹھیک سے کام نہ کرنا۔
9- ذیابیطس میلائیٹس۔ 
اگر آپ ہائی یورک ایسڈ میں مبتلا ہیں اور دواؤں سے بچنا چاہتے ہیں تو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
1- ریڈ میٹ یعنی بکرے اور گائے کے گوشت کا استعمال کم سے کم کریں۔
2- دالوں کا استعمال کم کریں۔
3- چینی، میٹھی اشیاء کے استعمال سے ہر ممکن پرہیز کریں۔
4- سافٹ ڈرنکس سے مکمل پرہیز کریں۔
5- پانی کا استعمال زیادہ کریں، اگر ممکن ہو تو اپنے روزمرہ کے معمولات میں ایک کپ لیمن گراس کا اور ایک کپ بلیک کافی کا شامل کریں مگر چینی کے بغیر۔
6- اپنے وزن کو کم کریں۔
7- اگر آپ ذیابیطس میلائیٹس کے مریض ہے تو اپنی بلڈ شوگر اور انسولین کو کنٹرول میں رکھیں۔
8- اپنے روزمرہ کھانے میں Fiber کی مقدار بڑھائیں یعنی ریشہ دار غذاء کا استعمال کریں جیسا کہ جو کا دلیہ، پھل، سبزی اور ڈرائی فروٹس۔
9- ورزش کی عادت ڈالیں۔
اور آخر میں ایک Organic نسخہ پیش خدمت ہے جو آپ کے بلڈ سے toxins کو خارج کرنے میں مدد گار ہوگا، اس نسخے کے اتنے فوائد ہیں کہ ان پہ ایک الگ سے پوسٹ کی جاسکتی ہے۔
نسخہ یہ ہے کہ 250 ملی لہسن کا رس لیں۔
250 ملی ادرک کا رس لیں۔
250 ملی لیموں کا رس لیں۔
250 ملی سیب کا سرکہ لیں، یاد رہے کہ سیب کا سرکہ organic ہونا چاہیے، تقریباً تمام بڑے سٹورز پہ Bragg Apple Cider Vinegar دستیاب ہے جو کہ تقریبا 1500 روپے کا 900 ملی کی بوتل میں ہوتا ہے۔
ان سب چیزوں کو بالکل ہلکی آگ پہ اتنی دیر تک رکھیں کہ ان میں سے 250 ملی بھاپ بن جائے اور صرف 750 ملی محلول باقی بچے، پھر اس کے ٹمپریچر نارمل ہونے کا انتظار کریں اور جب محلول کا ٹمپریچر 50 ڈگری پہ آجائے تو اس میں 250 گرام شہد شامل کرلیں۔لیجئے آپ کا نسخہ تیار ہے۔
دو کھانے کے چمچ صبح نہار منہ لیں اور دو کھانے کے چمچ رات سونے سے پہلے، ان شاء اللہ بہت سے جسمانی مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوگا۔جیسے
یورک ایسڈ
ذیابیطس میلائیٹس 
ہائی کولیسٹرول 
امراض قلب
فیٹی لیور
یہ وہ چند مسائل ہیں جن کیلئے یہ نسخہ زبردست تاثیر رکھتا ہے۔
برائے مہربانی اسے خود گھر میں بنائیے گا، کسی ''اسلامی'' کے لیبل والے ادارے کے بنے بنائے کو استعمال کرنے سے پرہیز کیجئے گا۔
٭٭٭