آواز دوست


مضامین

عزت اور محبت وہ میرا بچپن کا دوست ہے ۔میں اس کے ماضی اور حال سے اچھی طرح واقف ہوں۔ پرائمری سکول سے لے کر ہائی سکول تک ، ہائی سے لے کر کالج اور کالج سے لے کر یونیورسٹی تک ہر جگہ ہم ساتھ ساتھ چلتے رہے لیکن پھر عملی زندگی میں ہمارے راستے جدا ہو گئے۔...


تمام مذاہب کی طرح اسلام کے ساتھ بھی یہ المیہ ہوا کہ مراسم عبادات نے ایک عادت اور کلچر کی شکل اختیار کر لی اور یوں وہ اپنے اصل مقصدسے دور، روح سے خالی اور تاثیر سے محروم ہوتی چلی گئیں۔نماز کی ظاہری ہیئت پہ اتنا زور دیا گیا کہ یہ بات نگاہوں سے ویسے ...


مقدس سفر کے بدلتے ساتھی باپ کا خط بیٹی کے نام پیاری قانت ،  السلام علیکم قانتہ بیٹے، جس طرح تم نے 2019 میں اپنے ابو امی کے ساتھ حرمین شریفین کا سفر کیا ہے اسی طرح میں نے 1994 میں اپنی امی جان کے ساتھ ان مقدس مقامات کا سفر کیا تھا۔فرق صرف یہ ہے ...


    میں اس سید کو جانتا ہوں جس کا قد بڑا متوازن، جس کی داڑھی بڑی گھنی اور جس کا چہرہ بہت رعب و جلال والا تھا۔ جب وہ سر پہ رومی ٹوپی پہنے اپنے شہر میں نکلتا تو رہ چلتے لوگ رک رک کر اسے دیکھنے لگتے۔وہ اپنے محلے کی گلیوں سے گزرتا تو بچے ڈرکر چھپ جا...


آخرت کا مسافر   گاڑی آنے میں تھوڑا وقت باقی تھا۔مسافر نے کہا کہ میرے ساتھ گنے ہیں انہیں بھی تُلوا لو۔ اور ریلوے کے قانون کے تحت جو کرایہ بنتا ہے وہ ادا کردو۔ریلوے کا عملہ مسافر کے مقام و مرتبے سے بخوبی آگاہ تھا۔ انہوں نے کہا حضرت اس کی ضرو...


                        حصولِ رزق کے روحانی وسائل     حصولِ رزق کے لیے عام طور پر انسان اپنی دوڑ دھوپ اور وسائل واسباب کی جمع و تفریق پر اعتماد کرتا ہے۔لیکن کائنات کے باقی نظام کی طرح رزق کے نظام کی کنجی بھی اصل میں انسان کی سعی و کوشش کے ...


  مسلمان سوسائٹی کے غیر محسوس فائدے پچھلے تیس برس سے وہ جرمنی کے شہر فرینفکرٹ میں مقیم ہے۔اگرچہ اپنی ذاتی زندگی میں وہ ایک اچھاخاصا باعمل مسلمان ہے مگر غیر مسلم سوسائٹی کا حصہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات بہت مغموم ہو جاتا ہے لیکن معاشی مشکلا ت کی...


مساجد میں کرسیوں کا استعمال     آج سے پچیس تیس برس قبل، کسی مسجد میں شاید ہی کوئی نمازی کرسی پر بیٹھا نظر آتا ہومگر آج کل تقریباً ہر مسجد میں ایسا ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ گھٹنوں کی تکلیف کا عام ہونا یا پھر کسی ایسی مرض میں مبتلا ہونا ہے جہاں نما...


یہ جمعہ کا دن تھااور وہ نماز جمعہ کے لیے چلچلاتی دھوپ میں سڑک کنارے مسجد کی طرف پیدل ہی جا رہاتھا۔ اسی اثنا میں ایک گاڑی اس کے پاس آ ن رکی ، صاحب ِکار نے کھڑکی کا شیشہ نیچے کیا اور کہا کہ جناب آئیے ،ہمارے ساتھ چلئے۔دھوپ کی حدت سے بچنے کے لیے اس نے...


علما کی تحریریں ہوں یا مقررین کی تقریریں،خطیبوں کے خطبے ہوں یاسیاستدانوں کے جلسے،دانشوروں کے خیالات ہوں یا مفکرین کے نظریات ’ چوپالوں میں جاری بحث ہویاچوراہوں میں ہونے والی عوامی گفتگو’سب میں کسی نہ کسی انداز یا کسی نہ کسی رنگ میں آپ کو یہ پیغام ض...


     صد ربازارلاہور کی ڈھاکہ روڈ جہاں سے شروع ہوتی ہے یاکہہ لیں کہ جہاں پہ ختم ہوتی ہے وہاں ایک ہسپتال ہے جس کا نام کنٹونمنٹ جنرل ہسپتا ل ہے ۔ڈھاکہ روڈ سے اس ہسپتال کے اندر داخل ہوں تو دائیں ہاتھ ڈاکٹرز کے گھر بنے ہوئے ہیں انہی میں سے پہلے گھر کے ...


۲۰۱۷ کے حج اور ۲۰۱۹ کے عمرے کے دوران میں اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ حرمین شریفین کے مجاوروں اور منتظمین کے ہاں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہو چکی ہے اگرچہ اس تبدیلی کا اعلان اور اعتراف تو نہیں کیا گیا لیکن عملاً یہ حرمین شریفین کی حددد میں ہر جگہ ن...