نعت رسول کریمﷺ

مصنف : حفیظ تائب

سلسلہ : نعت

شمارہ : نومبر 2014

 

اے مرسل پاکیزہ خو کس خلق کا پیکرہے تو
 قرآن ہے گویا ہو بہو

کشور کشائے بحر و بر احسان ہے تو سر بسر
 تو ہر زماں کی آبرو

تو کائنات حسن ہے تیر ی زکات حسن ہے 
 یہ آب و گل ، یہ رنگ و بو

سب رنگ میں ایک رنگ ہے بتلا دیا کس ڈھنگ سے 
 دل پر بٹھا کر نقش ہو

تھے وہ نجو م اھتدی بخت ان کے تھے کتنے رسا
 بیٹھے جو تیرے رو برو

روما ، حبش، ایران سے سب آ کے تیرے ہو گئے 
 جن کو تھی حق کی جستجو

خوابوں میں آکر مسکرا بیداریوں کو جگمگا
 اے آمنہ کے ما ہ رو

چہر ہ تر ا تکتا رہوں تجھ سے تیری باتیں سنوں
 رکھتا ہوں میں بھی آرزو

دیکھیے دعا باب اثر شام الم کی ہو سحر
 مدحت سرا ہو مو بہ مو