گم شدہ الفاظ

مصنف : حافظ صفوان

سلسلہ : لسانیات

شمارہ : جنوری 2020

گزرتی رہے اور اس میں رکھی کھانے کی چیزیں ٹھنڈی رہیں اور خراب نہ ہوں۔
تلہ دانی
چوکور کپڑے کو مثلث نما سیا جاتا ہے اور اس کے ایک کونے پر ایک خوبصورت ڈوری لگائی جاتی ہے جس سے اسے گول کرکے باندھ دیا جاتا ہے۔ یہ عمومًا سوئی دھاگہ ریلیں رکھنے کے کام آتی ہے۔
بگونہ
 ایک کھلے منہ کی چھوٹے کنارے کی پتیلی جس میں عمومًا چاول پکائے جاتے ہیں۔
بادیہ
 تانبے کا بنا بڑا سا کھلے منہ کا کٹورہ جس میں بچا ہوا گوندھا آٹا رکھا جاتا ہے۔
کٹور دان 
یہ بھی تانبے کا بنا ایک خوبصورت کٹ ورک سے بنا برتن ہوتا ہے جس کے اوپر اس کا ڈھکن جو آسانی سے کھولا اور بند کیا جا سکے۔ اس کی جگہ آج کل ہاٹ پاٹ نے لے لی ہے۔
چھینکا
یہ لوہے کے چپٹے تاروں سے بنا جو آج کل کے مکرامے جیسا ہوتا تھا۔ اسے ایک کنڈے میں چھت سے لٹکا دیا جاتا تھا جس میں دودھ کی دیگچی یا سالن کی پتیلیاں وغیرہ رکھ دی جاتی تھیں تاکہ ٹھیک رہیں۔
چلمچی، دست پناہ (عرف عام میں چمٹا).،کف گیر،نعمت خانہ، تشلہ...بہشتی. (. گھروں میں مشکیزے سے بانی بھر کر جانے والا عنقریب پانی کی کمی کی صورت میں کہیں دوبارہ مستعمل نا ہو جائے),دہلیز. (گھر کا لاونج)

-00-0F-00-00-00لسانیات
گم شدہ الفاظ
حافظ صفوان