حمد

مصنف : حفیظ تائب

سلسلہ : حمد

شمارہ : اپريل 2023

حمد رب جليل

كس كا نظام راہ نما ہے افق افق

كس كا دوام گونج رہا ہے افق افق

شان جلال كس كي عياں ہے جبل جبل

رنگ جمال كس كا جما ہے افق افق

كس كے ليے نجوم بكف ہے روش روش

باب شہود كس كا كھلا ہے افق افق

كس كے ليے سرود صبا ہے چمن چمن

كس كے ليے نمود ضيا ہے افق افق

مكتوم كس كي موج كرم ہے صدف صدف

مرقوم كس كا حرف وفا ہے افق افق

كس كي طلب ميں اہل محبت ہيں داغ داغ

كس ادا سے حشر بپا ہے افق افق

سوزاں ہے كس كي ياد ميں تائب نفس نفس

فرقت ميں كس كي شعلہ نوا ہے افق افق

حفيظ تائب