نعت رسول كريم

مصنف : اصغر گونڈوي

سلسلہ : نعت

شمارہ : فروري 2023

نعت رسول کریمﷺ
دل نثار مصطفیﷺ جاں پائمال مصطفیﷺ
یہ اویس مصطفیﷺ اور وہ بلال مصطفیﷺ
دونوں عالم تھے مرے حرف دعا میں غرق و محو
میں خدا سے کر رہا تھا جب سوال مصطفیﷺ
سب سمجھتے ہیں اے شمع شبستان حرا
نور ہے کونین کا لیکن جمال مصطفیﷺ
عالم ناسوت میں اور عالم لاہوت میں
کوندتی ہے ہر طرف برق جمال مصطفیﷺ
عظمت تنزیہہ دیکھی ، شوکت تشبیہ بھی
ایک حال مصطفیﷺ ہے ایک قال مصطفیﷺ
دیکھئے کیا حال کر ڈالے شب بیدائے غم
ہوں نظر آئے ذرا صبح جمال مصطفیﷺ
ذرہ ذرہ عالم ہستی کا روشن ہو گیا
اللہ اللہ ، شوکت و شان جمال مصطفیﷺ

اصغر گونڈوی