نعت رسول كريم

مصنف : سلطان محمود

سلسلہ : نعت

شمارہ : جنوري 2023

نعت رسول کریمﷺ
سب سے اعلیٰ ہے نبی کی ذات کہہ
ان کی اک اک بات رب کی بات کہہ
خود مدد فرمائے گا پروردگار
تھام قرطاس و قلم اور نعت کہہ
اپنے ہر عاشق کی ان کو ہے خبر
ان سے تو مت صورتِ حالات کہہ
‘‘اذ رمیت’’ والی آیت پڑھ کے دیکھ
دستِ احمد کو خدا کا ہات کہہ
ان کی زلفوں کی ہے تجھ میں تیرگی
کتنی خوش قسمت ہے تو اے رات کہہ
میں تو بس یوں ہی برائے نام ہوں
اصل ہے سلطان ان کی ذات کہہ

سلطان محمود