تيرہ دردوں كا علاج

مصنف : افتخار بھوپال

سلسلہ : طب و صحت

شمارہ : نومبر 2022

13 دردوں کے علاج آپ کے گھر موجود
1۔ ڈنمارک کے محققین کے مطابق پٹھوں کی سوزش اور جوڑ درد کیلئے ہنڈیا میں روزانہ 2 چائے کے چمچے کُتری ہوئی ادرک یا ایک چائے کا چمچہ خُشک ادرک کا سفوف ڈال کر کھانے سے 60 فیصد افاقہ ہوتا ہے۔
2۔ دانت میں درد سے عارضی سکون پانے کیلئے درد والے دانت پر ایک لونگ رکھ کر آہستہ آہستہ چبائیے 2 گھنٹہ تک آرام رہے گا۔
3۔ کھانے میں لہسن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے بچاتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر ہو تو کچے لہسن کی ایک پھانک یا تُری روزانہ کھایئے۔ بلڈ پریشر میں کمی آئے گی۔
University of New Mexico School of Medicine کے ماہرین کے مطابق کان میں درد کیلئے لہسن کے تیل کے دو قطرے صبح شام 5 دن کان میں ڈالنے سے کان درد سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔
4۔ East Lansing’s Michigan State University کے محققین کے مطابق روزانہ 20 دانے گلاس (Cherries) کھانے سے جوڑوں اور سر کے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے۔
5۔ آنتوں کی سوزش۔ پیٹ درد اور بل پڑتے ہوں تو کورٹی سٹیرائیڈز کی بجائے ہفتے میں ایک کیلو گرام مچھلی کھایئے۔ افاقہ ہو گا۔ مچھلی میں سالمن۔ سارڈینز۔ ٹُونا۔ میکریل۔ ٹراؤٹ اور ھَیرِنگ بہتر ہیں
6۔ خواتین کو قدرتی نظام کے تحت ماہانہ تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے New York Columbia University کی گائناکالوجی کی پروفیسر Mary Jane Minkin, M.D. کے مطابق روزانہ 2 کپ قدرتی دہی کھانے سے ان کی تکلیف میں 48 فیصد کمی آ سکتی ہے۔
7۔ غذا کے ماہر محقق Julian Whitaker, M.D. کے مطابق روزانہ پسی ہوئی ہلدی چائے کا چوتھائی چمچہ ہنڈییا میں ڈال کر پکا کھانا کھانے سے دائمی درد میں افاقہ ہو گا۔ یہ نسخہ اسپرین۔ بروفین یا ناپروکسن کھانے سے بہتر ہے
8۔ Ohio State University کے مطابق روزانہ ایک بھرا ہوا کپ انگور کھانے سے کمر کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
9۔ جرمن محققین کے مطابق سُہانجنا یا مُنگا کی جڑ سے sinusitis کا علاج ہو سکتا ہے۔ ایک چائے کا چمچہ صبح شام ایسے ہی یا گوشت پر یا سینڈ وِچ پر لگا کر جب تک آرام نہ آئے کھاتے رہیے۔
10۔ Rutgers University کی سائنسدان Amy Howell, Ph.D. کے مطابق اگر ایک کپ تازہ نیلے بیر (blueberries) یا جمے ہوئے روزانہ کھانے یا ان کا رَس (juice) پینے سے urinary tract infection سے 60 فیصد بچاؤ ہو سکتا ہے۔
11۔ منہ اندر سے پک جائے تو خالص شہد دن میں 4 مرتبہ لگایئے۔
12۔ اگر ٹانگ کی رگ چڑھ جاتی ہو جسے انگریزی میں cramps کہتے ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے تو روزانہ 250 ملی لیٹر یعنی چوتھائی لیٹر ٹماٹروں کا رَس پیجئے۔
13۔ امریکا کی National Headache Foundation کے مطابق تو تیز کافی پینے سے مِیگرین (migraine) کے علاج کی دواؤں کا اثر 40 فیصد تیز ہو جائے گا۔لیکن میرا ذاتی تجربہ مِیگرین کا مکمل اور پائیدار علاج ہے جس کیلئے نہ ڈاکٹر کی فیس دینا پڑے اور نہ مہنگی دوائیاں خریدنا پڑیں۔ کوئی 17 سال قبل مجھے شدید سر درد کی شکائت ہوئی جو مہینے میں 2 بار ہونا شروع ہوئی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ مِیگرین ہے اور دوا دے دی لیکن سر درد بڑھتے بڑھتے ایک سال بعد مہینے میں 4 بار ہونے لگی۔ نیورو سرجن کے بعد نیورو فزیشن کے پاس پہنچا۔ اس نے دوا دی اور چاکلیٹ۔ کیلا اور چاول کھانا اور کافی پیپسی اور کوکا کولا پینا منع کر دیا۔ لیکن بمِثل ‘‘مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘‘2 سال بعد مجھے ہفتہ میں دو بار مِیگرین ہونا شروع ہو گئی۔ اتفاق سے دفتر کے ایک پرانے ساتھی سے ملاقات ہو گئی جسے کسی زمانہ میں مِیگرین نے بہت تنگ کیا ہوا تھا۔ اس سے احوال دریافت کیا تو اس نے جواب دیا’’ الحمدللہ اب ٹھیک ہوں۔ بہت علاج کر کے مایوس ہو چکا تھا کہ کسی نے دیسی نُسخہ بتایا جس کے استعمال سے سر درد ہمیشہ کیلئے جاتا رہا‘‘ ۔وہ نسخہ یہ ہے۔ برابر مقدار میں سفید زیرہ اور سؤنف علیحدہ علیحدہ پیس کر اچھی طرح ملا لیجئے۔ اس کا ایک چائے کا بھرا ہوا چمچہ ہر کھانے کے بعد 6 ماہ تک کھایئے۔ میں نے سفید زیرہ اور سؤنف 3 ماہ متواتر کھایا پھر کبھی کبھی کھاتا رہا کیونکہ چَسکا پڑ گیا تھا اللہ کے فضل سے مِیگرین ایسی گئی کہ یاد نہیں ہوئی بھی تھی۔

طب و صحت
تیرہ دردوں کا گھریلو علاج
افتخار اجمل