نعت رسول کریمﷺ

مصنف : انور مسعود

سلسلہ : نعت

شمارہ : فروری 2019

نعت رسول کریمﷺ
پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا
وہ نام سارے زمانوں میں گونجنے والا
بس ایک نام انہی کا خدا کے نام کے بعد
مؤذنوں کی اذانوں میں گونجنے والا
ہے اسمِ سیّد و سالار و سرورِ عالم
دلوں میں ، ذہنوں میں ، جانوں میں گونجنے والا
بہ شکلِ مدحت و نعت و قصیدہ و توصیف
وہ نام ساری زبانوں میں گونجنے والا
وہ دخترانِ سرِ بام و دف بکف انور
وہ نام ان کے ترانوں میں گونجنے والا

انور مسعود