اردو لکھنے میں کی جانے والی بارہ غلطیاں

مصنف : معین الدین عقیل

سلسلہ : لسانیات

شمارہ : مئی 2021

اردو کے ان الفاظ کی درستی ملحوظ رکھنا چاہیے جو ''الف'' کی آواز دیتے ہیں، لیکن کسی کے آخر میں ‘ہ’ ہے اور کسی کے آخر میں الف۔ انہیں لکھتے ہوئے غلطی کی جائے، تو اس کے معانی میں زمین آسمان کا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ جیسے گِلہ اور گلا، پیسہ اور پِیسا، ، دانہْ اور دانا وغیرہ وغیرہ۔
 * دسویں* 
الف کی آواز پر ختم ہونے والے الفاظ چاہے وہ گول ‘ہ’ پر ختم ہوں یا ‘الف’ پر، انہیں جملے میں استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات جملے کی ضرورت کے تحت ‘جمع’ کے طور پر لکھا جاتا ہے، حالاں کہ وہ واحد ہی ہوتے ہیں۔ ایسے میں جملے کا پچھلا حصہ یا اس سے پہلے والا جملہ یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ یہ دراصل ‘ایک’ ہی چیز کا ذکر ہے۔ جیسے:_
میرے پاس ایک ‘بکرا’ تھا، اس ‘بکرے’ کا رنگ کالا تھا۔
_میرے پاس ایک ‘چوزا’ تھا، ‘چوزے’ کے پر بہت خوب صورت تھے۔
_ہمارا ‘نظریہ’ امن ہے اور اس ‘نظریے’ کے تحت ہم محبتوں کو پھیلانا چاہتے ہیں۔
_جلسے میں ایک پرجوش ‘نعرہ’ لگایا گیا اور اس ‘نعرے’ کے بعد لوگوں میں جوش و خروش بڑھ گیا۔
_ایک ‘کوا’ پیاسا تھا، اس ‘کوے’ نے پانی کی تلاش میں اڑنا شروع کیا۔
 * گیارہویں* 
انگریزی الفاظ لکھتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے کہ جو الفاظ یا اصطلاحات (ٹرمز) رائج ہو چکی ہیں، یا جن کا کوئی ترجمہ نہیں ہے یا ترجمہ ہے تو وہ عام طور پر استعمال نہیں ہوتا، اس لیے انہیں ترجمہ نہ کیا جائے بلکہ انگریزی میں ہی لکھ دیا جائے۔ دوسری بات یہ ہے کہ جن انگریزی الفاظ کو اردو میں لکھا جائے گا، ان کی جمع اردو کی طرز پر بنائی
 جائے گی، نہ کہ انگریزی کی طرز پر، جیسے اسکول کی اسکولوں، کلاس کی کلاسوں، یونیورسٹی کی یونیورسٹیوں، اسٹاپ کی اسٹاپوں وغیرہ۔ تیسری بات یہ ہے کہ انگریزی کے بہت سے ایسے الفاظ جو ‘ایس’ سے شروع ہوتے ہیں، لیکن ان کے شروع میں ‘الف’ کی آواز ہوتی ہے، انہیں اردو میں لازمی طورپر الف کے ساتھ لکھا جائے گا۔ جیسے اسکول، اسٹاپ، اسٹاف، اسٹیشن، اسمال، اسٹائل، اسٹوری، اسٹار وغیرہ۔ لیکن ایسے الفاظ جو شروع تو ‘ایس’ سے ہوتے ہیں لیکن ان کے شروع میں الف کی آواز نہیں ہے انہیں الف سے نہیں لکھا جائے گا، جیسے سچیویشن، سورس، سینڈیکیٹ، سیمسٹر، سائن اوپسس وغیرہ۔
 * بارہویں* 
ہندوستانی فلموں نے اردو پر جو بھدا اثر ڈالا ہے، ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہاں لفظ ‘اپنا’ کی جگہ میرا بولا جاتا ہے۔ ہمیں اردو لکھتے ہوئے اسے ٹھیک کرنا چاہیے، اس لیے ‘میں میرے نہیں’ بلکہ ‘میں اپنے لکھا جائے’ جیسا کہ میں میرے گھر میں میرے بھائی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ یہ بالکل غلط ہوگا، درست جملہ یوں ہوگا کہ میں اپنے گھر میں اپنے بھائی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔